دالبندین میں گھر سے 11 سالہ بچے کی پھندہ لگی لاش برآمد کر لی گئی

جمعہ 18 دسمبر 2015 23:54

دالبندین میں گھر سے 11 سالہ بچے کی پھندہ لگی لاش برآمد کر لی گئی

دالبندین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18دسمبر۔2015ء)دالبندین میں گھر سے 11 سالہ بچے کی پھندہ لگی لاش برآمد کر لی گئی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق محمد ایوب کی لاش جمعے کو ان کے گھر کی گیٹ سے لٹکتی ہوئی ملی جسے پرنس فہد ہسپتال دالبندین منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق ان کی موت پھندہ لگنے سے ہوئی اورمعلوم ہوتی ہے کہ بچے کی موت کھیل کے دوران رسی گلے میں پھنسنے سے ہوئی تاہم اس سلسلے میں مزید تفتیش دالبندین پولیس فورس کر رہی ہے۔