دورہ نیوزی لینڈ کیلئے ٹیم میں محمد عامر کی شمولیت پر محمد حفیظ کا سیریز کیلئے اپنا نام واپس لے لینے کا امکان

muhammad ali محمد علی ہفتہ 19 دسمبر 2015 00:15

دورہ نیوزی لینڈ کیلئے ٹیم میں محمد عامر کی شمولیت پر محمد حفیظ کا سیریز ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.18دسمبر 2015 ء) دورہ نیوزی لینڈ کیلئے ٹیم میں محمد عامر کی شمولیت پر محمد حفیظ کا سیریز کیلئے اپنا نام واپس لے لینے کا امکان کیا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دورہ نیوزی لینڈ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس کیمپ میں اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا بھگتنے والے محمد عامر کو بھی مدعو کرلیا گیا ہے۔ اب ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ تربیتی کیمپ میں محمد عامر کی شمولیت کے باعث محمد حفیظ کیمپ میں حصہ نہیں لے رہے۔ اور اس بات کا بھی قوی امکان ہے کہ اگر محمد عامر نیوزی لینڈ کیلئے ٹیم میں شامل کرلیے گئے تو محمد حفیظ سیریز میں شرکت نہیں کریں گے۔