پاکستان سپر لیگ کے کھلاڑیوں کو ملنے والے معاوضے کی تفصیلات سامنے آگئیں

muhammad ali محمد علی ہفتہ 19 دسمبر 2015 00:48

پاکستان سپر لیگ کے کھلاڑیوں کو ملنے والے معاوضے کی تفصیلات سامنے آگئیں
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.18دسمبر 2015 ء) پاکستان سپر لیگ کے کھلاڑیوں کو ملنے والے معاوضے کی تفصیلات سامنے آگئیں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں کھلاڑیوں کی کیٹیگیریز کا کچھ روز پہلے اعلان کر دیا گیا تھا۔ کھلاڑیوں کو پلاٹینیم، ڈائمنڈ، گولڈ، سلور اور ایمرجنگ کیٹیگریز میں رکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اب ان کیٹگریز میں شامل کھلاڑیوں کو ملنے والے معاوضے کی تفصیلات بھی سامنے آ گئی ہیں۔ پلاٹینیم کیٹیگری میں شامل کھلاڑیوں کو 1 لاکھ 40 ہزار ڈالر، ڈائمنڈ کیٹیگری میں شامل کھلاڑیوں کو 70 ہزار ڈالر، گولڈ کیٹیگری میں شامل کھلاڑیوں کو 50 ہزار ڈالر، سلور کیٹیگری میں شامل کھلاڑیوں کو 25 ہزار ڈالر جبکہ ایمرجنگ کیٹیگری میں شامل کھلاڑیوں کو 10 ہزار ڈالر دیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :