12 سالہ لڑکا3 سالوں میں 20 بار گرفتار ہو چکا ہے۔ اب کی بار تو حد ہی ہو گئی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 19 دسمبر 2015 01:21

12 سالہ لڑکا3 سالوں میں  20 بار گرفتار ہو چکا ہے۔ اب کی بار تو حد ہی ہو گئی
فلوریڈا(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.18دسمبر 2015 ء) فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے 12 سالہ لڑکے کو سینٹ پیٹرز برگ میں کار چرانے پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق گیس سٹیشن پر 12 سالہ موٹرسائیکل سوار نے 89 سالہ ریمنڈ ریفرٹی کے ساتھ باتیں شروع کی اور اسے بتایا کہ اُس کی گاڑی کےپچھلے ٹائر میں ہوا کافی کم ہے۔ ریمنڈ جیسے ہی پچھلے ٹائر کی ہوا چیک کرنے کے لیے گاڑی سے اترا ، لڑکا گاڑی میں بیٹھا اور گاڑی لے کر فرار ہو گیا۔

(جاری ہے)

ریمنڈ نے بتایا کہ میں جیسےہی اترا لڑکا دو سکینڈ میں ہی گاڑی لے کر فرار ہو گیا۔ ریمنڈ کے مطابق وہ اتنے چھوٹے سے لڑکے کے دن دیہاڑے ایسی حرکت کرنے پر حیران رہ گیا تھا۔پولیس نے جب اس لڑکےکو گرفتار کیا تو انہیں زیادہ حیرت نہیں ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ لڑکا 9 سال کی عمر سے 12 سال کی عمر تک 20 بار گرفتار ہو چکا ہے۔پولیس نے جب لڑکے کو گرفتار کیا تو وہ گاڑی کا ایکسیڈنٹ کرا چکا تھا تاہم اسےکسی قسم کی چوٹ نہیں لگی تھی۔پولیس نے لڑکے کی کم عمر کی وجہ سے اس کی شناخت ظاہر نہیں کی۔