پاک امریکہ کادہشتگردی کیخلاف دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

ہفتہ 19 دسمبر 2015 11:12

پاک امریکہ کادہشتگردی کیخلاف دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19دسمبر2015ء) مشترکہ اعلامیے کے مطابق واشنگٹن میں ہونے والے دفاعی مشاورتی گروپ کے چوبیس ویں اجلاس میں کولیشن سپورٹ فنڈ سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں جانب سے علاقائی سلامتی اور قیام امن کیلئے تعاون جاری رکھنے اور دفاعی تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

(جاری ہے)

پاکستان کی جانب سے دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ کو منقطی انجام تک پہنچانے کا عزم دہرایا گیا جبکہ امریکا نے پاک فوج کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے قیام امن کی کوششوں کی تعریف کی۔ پاک امریکا دفاعی مشاورتی گروپ کے اجلاس میں انسداد دہشتگردی کیلئے پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی استعداد کار بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔