منڈی بہاوٴالدین،کالج وین اور بس میں تصادم،2 طلبا اور ڈرائیور جاں بحق، 29 طلبا زخمی

ہفتہ 19 دسمبر 2015 11:23

منڈی بہاوٴالدین،کالج وین اور بس میں تصادم،2 طلبا اور ڈرائیور جاں بحق، ..

منڈی بہاوٴالدین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 دسمبر۔2015ء) منڈی بہاوٴالدین کے نواحی علاقے پنڈی کالو موڑ کے قریب کالج کی وین اور بس کے تصادم کے نتیجے میں 2 طلبہ اور وین ڈرائیورجاں بحق جبکہ29 طلباء زخمی ہوگئے،زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جن میں سے متعددزخمیوں کی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافہ کاخدشہ ہے ، وزیر اعلیٰ پنجاب نے متعلقہ حکام کو طلبا کے علاج میں کوئی کسر نہ چھوڑنے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نجی کالج کی وین علی الصبح طلبہ و طالبات کو لے کر کالج جارہی تھی کہ پنڈی کالو موڑ کے قریب سامنے سے آنے والی تیز رفتار بس سے ٹکرا گئی۔ تصادم کے نتیجے میں کالج وین الٹ گئی جس سے ڈرائیورموقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ 31 طلبہ زخمی ہوگئے۔ زخمی طلبہ کو ریسکیو اہلکاروں نے فوری طورپر ضلعی ہسپتال منتقل کردیا جہاں متعددطلبا کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔ تشویشناک حالت کے پیش نظر زخمی طلحہ اور عامر کو گجرات کے ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے زخمی طلبہ کو ہر قسم کی طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔

متعلقہ عنوان :