دبئی میں دو، لندن میں ایک گھر ہے: ڈاکٹر عاصم کا اعتراف

ہفتہ 19 دسمبر 2015 11:27

دبئی میں دو، لندن میں ایک گھر ہے: ڈاکٹر عاصم کا اعتراف

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19دسمبر2015ء) ڈاکٹر عاصم حسین سے نیب کی تفتیش جاری ہے ۔ ڈاکٹر عاصم نے نیب حکام کو بتایا ہے کہ دبئی میں ضیاء اسپتال کے علاوہ دو گھر اور بھی ہیں ۔ جبکہ لندن میں چار ارب روپے کی سرمایہ کاری بھی کی ہے ۔ نیب حکام نے ڈاکٹر عاصم حسین سے چھ سیشن میں تفتیش کی ہے ۔ ڈاکٹر عاصم نے نیب حکام کو بتایا کہ امتیاز ہاشمی اور عارف زرغونی کے ساتھ ملکر دبئی میں ضیاء اسپتال قائم کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ دبئی میں ہی دو اور لندن میں ایک گھر بھی بنایا ہے ۔ جبکہ لندن میں ریئل اسٹیٹ کے کاروبار میں چار ارب روپے کی سرمایہ کاری بھی کی ہے ۔ دوران تفتیش ملزم نے بتایا اُنیس سو چورانوے میں پیر مظہرالحق نے کلفٹن اور ناظم آباد میں ٹرسٹ کے نام پر زمین دی ۔ ضیاء الدین ٹرسٹ کے اکاؤنٹ سے 2 ارب روپے لندن بھی منتقل کیے ۔ تفتیش کے دوران ڈاکٹرعاصم حسین نے سینے میں درد اور انفیکشن سے آگاہ کیا ۔۔۔ جس کے بعد سرکاری ڈاکٹر نے دن میں دو مرتبہ معائنہ شروع کردیا ۔