رنبیر کپور ،کترینہ کیف کے درمیان تعلقات کشیدہ ہوگئے ، راستے جدا کرلئے

ہفتہ 19 دسمبر 2015 11:44

رنبیر کپور ،کترینہ کیف کے درمیان تعلقات کشیدہ ہوگئے ، راستے جدا کرلئے

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 دسمبر۔2015ء)بالی ووڈ اداکاررنبیر کپور اورکترینہ کیف کے درمیان تعلقات کشیدہ ہوگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق باربی ڈول کے نام سے مشہور ہونے والی اداکارہ کترینہ کیف اور رنبیر کپور کے درمیان تعلقات کشیدہ صورتحال اختیار کر گئے ہیں جس کے بعددونوں نے اپنے راستے جدا کر لئے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق یہ کشیدگی فلم ’تماشہ‘کے بعد رنبیر کپور اور دپیکا پڈوکون کے درمیان بڑھتی ہوئی دوستی کی وجہ سے ہوئی ہے تاہم اب تک رنبیر اور کترینہ کی طرف سے اس بات کی تصدیق نہیں کی گئی۔