جامی محمود کی ڈرامہ فلم ’مور‘ 88ویں آسکر ایوارڈز کی غیر ملکی زبان کی کیٹیگری کیلئے جگہ بنانے میں ناکام ہو گئی

ہفتہ 19 دسمبر 2015 11:44

جامی محمود کی ڈرامہ فلم ’مور‘ 88ویں آسکر ایوارڈز کی غیر ملکی زبان کی ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 دسمبر۔2015ء) جامی محمود کی ڈرامہ فلم ’مور‘ 88ویں آسکر ایوارڈز کی غیر ملکی زبان کی کیٹیگری کیلئے جگہ بنانے میں ناکام ہو گئی ہے۔غیرملکی جریدے ’ورائٹی ‘کے مطابق اکیڈمی نے اس کیٹیگری کیلئے 9 فلموں کو شارٹ لسٹ کیا ہے جس میں جامی کی فلم ’مور‘شامل نہیں ہے،جن فلموں کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے ان میں بلجیم کے ہدایتکار جیکو وین ڈورمیل کی فلم ،دی برینڈ نیو ٹیسٹامنٹ، کولمبیا سے ہدایتکار سیرو گیورا کی فلم ’ایمبریس آف دی سرپنٹ، ڈنمارک سے ہدایتکار توبیس لنڈہولم کی فلم ’آ وار‘، فن لینڈ سے ہدایتکار کلاوس حارو کی فلم ’دی فرینسر‘، فرانس سے ہدایتکار ڈینز گیمز ارگووین کی فلم ’مستانگ‘، جرمنی سے ہدایتکار گیولیو ریسیاریلی کی فلم ’لیبیرنتھ آف لائس‘، ہنگری سے ہدایت کار لاسزلو نیمز کی فلم ’سب آف سول‘، آئر لینڈ سے ہدایت کار پیڈی بریتھناچ کی فلم ’واؤا‘ اور اردن سے ہدایتکار ناجی ابو نوور کی فلم ’تھیب‘ شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

مورکے ایوارڈ کی دوڑ سے باہر ہونے کے باوجود ابھی بھی آسکر ایوارڈز میں پاکستان کی امیدیں زندہ ہیں۔پاکستانی ہدایتکار شرمین عبید چنائے کی فلم ’آ گرل ان دی ریور، دی پرائز آف فارگونس‘ بہترین دستاویزی فلم کی کیٹیگری میں شارٹ لسٹ کی گئی 9 فلموں میں شامل ہے۔شرمین عبید چنائے اور ہوم باکس آفس کی مشترکہ پروڈکشن میں بنی یہ دستاویزی فلم غیرت کے نام پر قتل کے موضوع پر مبنی ہے۔اس حوالے سے منتخب کی گئی آخری پانچ فلموں کا اعلان 14 جنوری کو کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :