عرفان خان کا فیس بک اکاؤنٹ ہیکنگ کے تھوڑی دیر بعد بحال کرا لیا گیا

ہفتہ 19 دسمبر 2015 11:59

عرفان خان کا فیس بک اکاؤنٹ ہیکنگ کے تھوڑی دیر بعد بحال کرا لیا گیا

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 دسمبر۔2015ء) بالی ووڈ اداکار عرفان خان کا فیس بک اکاؤٹ ہیک کرلیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ اداکار عرفان خان آج کل جیسلمیرکے علاقے میں شوٹنگ میں مصروف ہیں، اداکار کا سماجی رابطے کی سائٹ فیس بک کا اکاؤٹ کرلیا گیا تاہم اکاؤنٹ ہیکروں کی طرف سے کسی بھی کارروائی سے قبل اسے جلد ہی دوبارہ بحال کرا لیا گیا۔

(جاری ہے)

عرفان خان نے ویڈیو لنک کے ذریعے میڈیا کو بتایا کہ مجھے اس واقعے کا علم نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ جیسے ہی میری ٹیم کو واقعے کا علم ہوا، انہوں نے کسی قسم کے نقصان سے پہلے میرے اکاؤنٹ کو فوری ریکور کرا لیا۔ رواں سال اس سے قبل بھی امیتابھ بچن ، شاہد کپور کے اکاؤنٹس بھی ہیک کر لئے گئے تھے جنہیں جلد بحال کرا لیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :