باجی راؤ مستانی، دل والے کی ایک ہی وقت میں ریلیز تصادم نہیں، دونوں ہٹ ہونگی، دپیکا پڈوکون

ہفتہ 19 دسمبر 2015 11:59

باجی راؤ مستانی، دل والے کی ایک ہی وقت میں ریلیز تصادم نہیں، دونوں ہٹ ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 دسمبر۔2015ء) بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے کہا ہے کہ ’باجی راؤ مستانی‘ اور ’دل والے‘ کی ایک ہی وقت میں ریلیز کو دونوں فلموں کا تصادم قرار نہیں دیا جاسکتا، دونوں فلموں کو ان کے حصے کے شائقین ملیں گے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں بالی ووڈ اداکاہ نے کہا کہ فلم باجی راؤ مستانی اور دل والے میں آپس میں کوئی ٹکر نہیں ہے ، دونوں فلمیں ہی ہٹ ہونگی، انہوں نے کہا کہ فنکاروں کو جان بوجھ کر متنازع مسائل میں الجھا دیا جاتا ہے، 101 فیصد ایسا ہی ہوتا ہے کہ ہم فنکاروں کو بہت آسانی سے نشانہ بنایا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے ہم سے سوال پوچھا جاتا ہے ، ہمیں جو صحیح لگتا ہے ہم اس کا وہ جواب دیتے ہیں جس سے کچھ لوگ متفق ہوتے ہیں اور کچھ ہم پر تنقید شروع کردیتے ہیں، ۔ اداکاروں کا کام فلموں کے ذریعہ ناظرین کا دل بہلانا ہے لیکن بلاوجہ بیان بازی سے ہنگامے برپا کیے جاتے ہیں جو انتہائی غلط ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم سوالات سے بچتے ہیں اور بیان نہیں دیتے۔