یونس خان نے ویمن ٹیم کا بیٹنگ کنسلٹنگ بننے سے معذرت کرلی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 19 دسمبر 2015 12:24

یونس خان نے ویمن ٹیم کا بیٹنگ کنسلٹنگ بننے سے معذرت کرلی

لاہور(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار19دسمبر- 2015ء) قومی ٹیم کے سابق کپتان اور تجربہ کار بلے باز یونس خان نے ویمن ٹیم کا بیٹنگ کنسلٹنگ بننے سے معذرت کرلی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے 38سالہ تجربہ کار بلے باز کے وسیع تجربے سے استفادہ حاصل کر نے کے لیے انہیں ویمن ٹیم کا بیٹنگ کنسلٹنٹ بننے کی پیش کش کی تھی تاہم یونس نے یہ عہدہ لینے سے انکار کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ اس وقت وہ قائد اعظم ٹرافی میں یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کی ٹیم کی کپتانی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں اور وہ قومی ویمن ٹیم سے زیادہ انڈر 19ٹیم کے ساتھ کام کرنا زیادہ پسندکریں گے تاکہ انہیں انٹر نیشنل کرکٹ میں موجود چیلنجز سے آگاہ کرسکیں،یونس نے واضح کیا کہ ان کی پی سی بی سے کوئی لڑائی نہیں ہے ۔

یونس کے اس جواب کے بعدپی سی بی سابق ٹیسٹ کرکٹر منظور الہی کو ویمن ٹیم کا بیٹنگ کنسلٹنٹ مقرر کر دیا ہے ۔ یاد رہے کہ یونس خان ۔