محمد عامر کو ابھی مزید ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی ضرورت ہے ، عاقب جاوید
ہفتہ 19 دسمبر 2015 12:30
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19دسمبر۔2015ء) سابق مایہ ناز فاسٹ باؤلر عاقب جاوید نے کہا ہے کہ محمد عامر کو ابھی مزید ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی ضرورت ہے ، وہ اپنا کھویا ہوا اعتماد بحال کرنے کے بعد ہی انٹرنیشنل میدانوں میں اپنی بہترین صلاحیتوں کا اظہار کریں۔
(جاری ہے)
اپنے ایک انٹرویو میں سابق تیز رفتار باؤلر عاقب جاوید نے کہاکہ نوجوان فاسٹ بولر محمد عامر کو ابھی جتنا ممکن ہوسکے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنی چاہیے، انھیں پریکٹس کے ساتھ کھویا ہوا اعتماد بحال کرنے کا چیلنج بھی درپیش ہے، اس بڑی رکاوٹ کے بعد ہی وہ میدانوں میں صلاحیتوں کا اظہار کرنے میں کامیاب ہوسکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر عامر واقعی 5 سال میں ایک بہتر شخصیت بن چکے ہیں تو انھیں موقع دینا چاہیے۔عاقب جاوید یواے ای ٹیم کی مصروفیات کے سبب پاکستان سپر لیگ میں کوچنگ کی خواہش پوری نہ کرسکیں گے، انھوں نے کہا کہ میں نے ایونٹ میں خدمات فراہم کرنے کیلیے درخواست دی تھی، 2 ٹیموں کی جانب سے پیشکش بھی ہوئی لیکن اماراتی ٹیم کو اسی دوران نیدرلینڈز کے خلاف سیریز کھیلنی ہے لہذا میں کوچ ہونے کے ناطے پاکستان کی اولین لیگ کے لیے دستیاب نہیں ہوسکتا۔ انھوں نے پی ایس ایل کی کامیابی کے ساتھ ٹیموں اور انتظامیہ کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.