پاکستان کھیلوں کے لئے محفوظ ملک ہے ،عامرخان
ہفتہ 19 دسمبر 2015 12:31
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19دسمبر۔2015ء) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ پاکستان کھیلوں کے لئے محفوظ ملک ہے ،پاکستان کا مثبت تاثر دنیا بھر میں اجاگر کرتا رہوں گا، اسلام امن اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے، اس مذہب میں دہشتگردی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ پاکستان کھیلوں کیلیے ایک محفوظ ملک ہے، میں دنیا میں اس کا مثبت تاثر اجاگر کرنے کے لیے سرگرم رہتا ہوں۔
انھوں نے بتایا کہ آئندہ سال میرا بھائی ہارون خان پاکستان آکر باوٴٹ میں حصہ لے گا، ملک میں لامحدود ٹیلنٹ موجود مگر اسے نکھارنے کی ضرورت ہے، میں پاکستانی باکسرزکا ٹیلنٹ دنیا بھر کے سامنے لاوٴں گا جس کے لئے میری خدمات ہمیشہ حاضر ہیں، ملک کو جب بھی میری ضرورت ہو گی فورا چلا آوٴں گا۔(جاری ہے)
ایک سوال پر عامر خان نے کہا کہ میں آئندہ سال مارچ میں شیڈول ورلڈ باکسنگ باوٴٹ میں کامیابی کے لیے انتہائی پْر امید لیکن اس کے باوجود حریف کو آسان نہیں سمجھتا، خواہش ہے کہ میری فائٹ پاکستان میں براہ راست دکھائی جائے۔
عامر خان نے کہا کہ اے پی ایس پشاور کا سانحہ انتہائی افسوسناک ہے، مجھے جب یہ ہولناک خبر ملی تو امریکا میں ایک ایونٹ کھیل رہا تھا لیکن فوری طور پر شہداء کے خاندانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے پشاور آنے کا فیصلہ کیا، بعض ساتھیوں نے نازک صورتحال کے پیش نظر جانے سے روکا لیکن اس سانحے پر میرا دل بہت دکھی تھا اس لیے خود کو روک نہیں پایا اور فوری طور پرپشاور پہنچ کر زخمی بچوں اور شہدا کے والدین سے اظہار یکجہتی کیا۔ انھوں نے کہاکہ اسلام امن اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے، اس مذہب میں دہشتگردی کی کوئی گنجائش نہیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.