دنیا کا بے وقوف ترین ڈاکو بنک لوٹ کر فرار

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی ہفتہ 19 دسمبر 2015 12:32

دنیا کا بے وقوف ترین ڈاکو بنک لوٹ کر فرار

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19دسمبر2015ء)دنیا کے بے وقوف ترین ڈاکو نے اپنی ڈکیتی کا آغاز انتہائی مضحکہ خیز انداز میں کیا۔ڈاکو صاحب بنک کےمرکزی دروازے پر ہی کنفیوژ ہوگئے کہ اسے کھولنا کیسے ہیں۔ دروازے کو باہر کی طر ف کھینچ کر کھولنا تھا مگر وہ کافی دیر تک اسے اندر دھکیلنے کی کوشش کرتا رہا۔ ساتھی ڈاکو عورت کی وجہ سے اس کی ڈکیتی کامیاب ہوگئی اور وہ بنک لوٹنے میں کامیاب ہوگئے۔

(جاری ہے)

سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق دوڈاکو جن میں ایک عورت بھی تھی، اوماہا، نبراسکا کے سیکورٹی نیشنل بنک میں داخل ہوئے۔ عورت مرد ڈاکو سے پہلے بنک میں داخل ہوئی اور مرد ڈاکو دروازے کو دھکا دیتا ہی رہ گیا۔ عورت نے بنک میں داخل ہوتے ہیں سٹاف پر پستول تان لی مگر جلد ہی اسے احساس ہوا کہ وہ اکیلی ہے، اس پر وہ واپس گئی اور دروازے کو باہر کی طرف دھکیل کر ساتھی کو اندر لے آئی۔تمام واردات کی کوریج دو سی سی ٹی وی کیمروں نے کی۔ دونوں ڈاکو بنک لوٹنے کے بعد فرار ہوگئے۔ پولیس دونوں کی تلاش میں ہے۔