ناروے کی فن لینڈ کو تحفے میں پہاڑ دینے کی کوشش

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی ہفتہ 19 دسمبر 2015 12:34

ناروے کی فن لینڈ کو تحفے میں پہاڑ دینے کی کوشش

انونٹیکلو، ناروے(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19دسمبر2015ء) کچھ نارویجن افراد نے فیس بک پر ایک مہم کا آغاز کیا ہے، جس کا مقصد ناروے کے ایک پہاڑ کو فن لینڈ کو تحفے میں دینا ہےہے۔یہ تحفہ2017 میں فن لینڈ کی سالگرہ کے موقع پر دیا جا سکتا ہے ۔ ”ہالٹی بطور سالگرہ کا تحفہ “ کے نام سے چلنے والی مہم کے تحت ناروے فن لینڈ کو کو ہالٹی پہاڑ کی چوٹی تحفے میں دے گا۔

یہ پہاڑ66فٹ ناروے طرف ہے اور اس کی چوٹی بھی ناروے میں ہے۔

(جاری ہے)

مہم کامیاب ہونے کی صورت میں فن لینڈ کی سرحد ناروے میں پہاڑ کے پار تک منتقل کر دی جائے گی۔ فیس بک مہم کا مقصد یہ دیکھنا بھی ہے کہ کتنے لوگ پہاڑ کو فن لینڈ کو دینے کی حمایت کرتے ہیں۔ فن لینڈ کو تحفے میں پہاڑ دینے کا خیال نیا نہیں۔ یہ خیال 1972 میں اس پہاڑ کے اوپر پرواز کرتے ہوئے ہارسن نام کے 75 سال کے شخص کے ذہن میں آیا۔اس کا کہنا تھا کہ اب جغرافیے میں تبدیلی کا کوئی امکان نہیں اس لیے یہ پہاڑ فن لینڈ کو بطور تحفے کے دے دینا چاہیے۔ہارسن کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس سے نہ ہی ناروے کا رقبہ کم ہوگا اور نہ ہی فن لینڈ کا بڑھے گا۔ فیس بک پر ابھی تک 5000 افراد نے اس کی حمایت کی ہے۔