فنکار کے فن کی کوئی حد نہیں ہوتی اسے جہاں بھی موقع ملے کام کرنا چاہیے‘سارہ لورین

ہفتہ 19 دسمبر 2015 13:13

فنکار کے فن کی کوئی حد نہیں ہوتی اسے جہاں بھی موقع ملے کام کرنا چاہیے‘سارہ ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 دسمبر۔2015ء )پاکستانی اداکارہ سارہ لورین نے کہا ہے کہ مجھے ایک نئی بھارتی فلم میں کاسٹ کرلیا گیا ہے اورجلدبھارت جاؤں گی جہاں پر فلم کی شوٹنگ کا شیڈول طے کیاجائے گا ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو کے دوران سارہ لورین نے کہاکہ میں نے کبھی یہ نہیں کہاکہ میں لولی ووڈ فلموں میں کام نہیں کروں گی میں جلد بھارت جاؤں گی اور میں نے جو نئی فلم سائن کی ہے اس کی شوٹنگ اور دیگر معاملات کو حتمی شکل دوں گی۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں بھی دو فلموں کے پروجیکٹس پر کام کر رہی ہوں جو وقت آنے پر سب کے سامنے آ جائینگے اور فنکار کے فن کی کوئی حد نہیں ہوتی اسے جہاں بھی موقع ملے کام کرنا چاہیے ۔