فلم انڈسٹری سے منسلک لوگ محنت اور ایمانداری کے ساتھ کام کریں‘سنہری خان

ہفتہ 19 دسمبر 2015 13:15

فلم انڈسٹری سے منسلک لوگ محنت اور ایمانداری کے ساتھ کام کریں‘سنہری ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 دسمبر۔2015ء) نامور اداکار ہ سنہری خان نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری سے منسلک لوگ محنت اور ایمانداری کے ساتھ کام کریں تو فلم انڈسٹری صرف مضبوط نہیں ہو گی بلکہ دوڑے گی‘ بدقسمتی سے فلم انڈسٹری میں آج بھی کئی گروپ ہیں اور ہر کوئی اپنے مفادات کو دیکھ رہا ہے۔

(جاری ہے)

ایک تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سنہری خان نے کہا کہ گروپ بندی فلم انڈسٹری میں ہو یا کہیں اور اس سے ہمیشہ نقصان ہوتا ‘ میں سمجھتی ہوں کہ ابھی بھی ہمارے پاس بہت وقت ہے اگر ہم متحد ہو جائیں تو انڈسٹری نہ صرف مضبوط ہو گی بلکہ دوڑے گی۔

متعلقہ عنوان :