2015 میں شوبز کے شعبے میں زیادہ سرچ کی جانیوالی شخصیات کی فہرست جاری

ہفتہ 19 دسمبر 2015 13:18

2015 میں شوبز کے شعبے میں زیادہ سرچ کی جانیوالی شخصیات کی فہرست جاری

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 دسمبر۔2015ء) گوگل نے شوبز کے شعبے میں سال 2015 میں پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کی جانیوالی شخصیات کی فہرست جاری کر دی ریحام خان، ایان علی، ایمی جیکسن، قندیل بلوچ شامل ہیں ۔ پاکستان میں انٹر نیٹ پر سرچ کی جانے والی دو شخصیات نے دیگر بڑے ناموں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

(جاری ہے)

جس میں ٹاپ ٹین میں پہلے نمبر پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ و ٹی وی ہوسٹ ریحام خان ہیں جبکہ ماڈل ایان علی دوسرے نمبر پر ہیں۔

اس فہرست میں بالی وڈ کی فلم’ سنگھ از بلنگ‘میں اکشے کمار کیساتھ جلوہ گرہونیوالی برطانوی ماڈل ایمی جیکسن تیسرے نمبر پر ہیں اور چوتھے نمبر پرسوشل میڈیا سیلیبرٹی قندیل بلوچ ہیں۔ پاکستان میں جن فلموں کو سب سے زیادہ مرتبہ سرچ کیا گیا ان میں بجرنگی بھائی جان، پریم رتن دھن پائیو، پی کے اور فاسٹ اینڈ فیوریس 7 شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :