ایم کیو ایم کے رہنمارؤف صدیقی کی عبوری ضمانت میں 2 جنوری تک توسیع
ک
ہفتہ 19 دسمبر 2015 13:22
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 دسمبر۔2015ء) کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ڈاکٹر عاصم کیس اور دیگر 23 مقدمات میں ایم کیو ایم کے رہنما رؤف صدیقی کی عبوری ضمانت میں 2 جنوری تک توسیع کردی ہے جبکہ سینیٹر طاہر مشہدی کے مقدمے کی سماعت ،تفتیشی افسرکی عدم حاضری پر 26 دسمبر تک ملتوی کردی۔ہفتہ کورؤف صدیقی مقدمات کی سماعت کے لیے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئے۔
۔ تفتیشی افسر ڈی ایس پی خالد نے عدالت کو بتایا کہ میں نے ڈاکٹر عاصم کی رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی ہے کہ ان کے خلاف ثبوت نہیں ملے ۔عدالت نے مجھے چالان پیش کرنے کی ہدایت کی ہے چالان جمع کرانے کا ابھی وقت ہے ۔ مقدمے کا چالان جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کے سامنے پیش کروں گا ۔ بعد میں عدالت نے سماعت 2 جنوری تک ملتوی کردی ۔(جاری ہے)
ڈاکٹر عاصم کیس میں رؤف صدیقی پر دہشت گردوں کو علاج کی سہولت فراہم کرنے کی ہدایات دینے کا الزام ہے۔
ڈاکٹر عاصم کیس کے علاوہ رؤف صدیقی پر ضلع شرقی کے مختلف تھانوں میں 23 مقدمات درج ہیں جن میں ان پر اشتعال انگیز تقاریر کا سہولت کار ہونے کا الزام بھی ہے۔پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رؤف صدیقی نے کہاکہ ان کے خلاف مقدمات تنگ کرنے کے لئے بنائے جارہے ہیں وہ اپنے مقدمات کے خلاف سپریم کورٹ تک جائیں گے۔ دوسری جانب انسداد دہشت گردی عدالت نے ایم کیو ایم کے رہنما سینیٹر طاہر مشہدی کے مقدمات کی سماعت 26 دسمبر تک ملتوی کردی ہے ۔انسداد دہشت گردی عدالت کراچی میں ایم کیو ایم کے رہنما طاہر مشہدی کے خلاف مقدمات کی سماعت ہوئی ۔ ان کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر کے انتظامات کے مقدمات درج ہیں ۔ عدالت نے تفتیشی افسرکی عدم حاضری پر سماعت 26 دسمبر تک ملتوی کردیمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
پنجاب پولیس نے حماد اظہر پر 33مقدمات درج کر رکھے ہیں، رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی
-
احتساب عدالت نے عمران خان اوربشری بی بی کو ریاستی اداروں اورآفیشلزکیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدرمملکت
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
مریم نوازوزیراعلیٰ سے ’پولیس آفیسر‘بن گئیں
-
پٹرولیم مصنوعات 7 روپے فی لیٹر سستی ہونے کا امکان
-
ڈنڈے کے فارمولے نہیں چلیں گے آئین قانون کے مطابق چلنا ہوگا
-
نوازشریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں، رانا ثناء اللہ
-
بجلی چوری ، ایف آئی اے فیصل آباد زون کی بڑی کاروائیاں وفاقی وزیرداخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر بجلی چوری میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.