حکومت سندھ کارینجرز کے خصوصی اختیارات کو مشروط کرنے کے بعد اب ان کی مدت 120روز سے کم کرکے 60 روز کرنے کا منصوبہ

ہفتہ 19 دسمبر 2015 13:24

حکومت سندھ کارینجرز کے خصوصی اختیارات کو مشروط کرنے کے بعد اب ان کی ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 دسمبر۔2015ء) حکومت سندھ رینجرز کے خصوصی اختیارات کو مشروط کرنے کے بعد اب ان کی مدت 120روز سے کم کرکے ساٹھ روز کرنے کا منصوبہ بنارہی ہے۔ رینجرز کے اختیارات کی سمری ابھی تک وزیراعلی ہاؤس میں اٹکی ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق رینجرز کے اختیارات کے لیے قرارداد تو11 سیکنڈ میں منظور ہوگئی تھی مگر نوٹی فکیشن وزیراعلی ہاؤس میں تاحال پھنسا ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت سندھ ایک اور چال کے تحت رینجرز کے انتہائی محدود اختیارات میں ڈنڈی مارنا چاہتی ہے۔ سائیں سرکار نے سندھ اسمبلی سے رینجرز کے قیام کو جولائی 2016تک منظور کرایا اور چار سنگین جرائم میں ان کے اختیارات کو مشروط کردیا مگر اب سندھ حکومت رینجرز کے مشروط خصوصی اختیارات کی مدت بھی 60روز تک محدود کرنا چاہتی ہے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997کے تحت یہ اختیارات 120 روز کے لیے دیے جاتے تھے۔

دوسری جانب رینجرز کے اختیارات سے متعلق سمری کے لیے الگ ہی کھچڑی پک رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سمری صوبائی وزیرداخلہ، سیکرٹری قانون، وزیر قانون، ایڈووکیٹ جنرل ، چیف سیکرٹری اور پھر وزیراعلی سندھ کے دربار میں پہنچے گی۔ وزیراعلی کی منظوری کے بعدمحکمہ داخلہ سندھ وفاقی وزارت داخلہ کو بھیجے گا۔وفاقی وزارت داخلہ کے قائل ہونے صورت میں محکمہ داخلہ سندھ حتمی نوٹی فکیشن جاری کردیگا مگر ذرائع کے مطابق قائم علی شاہ سمری کو وزیراعلی ہاؤس سے نہیں نکلنے دے رہے اور اس سلسلے وہ پراسیکیوٹر جنرل سندھ شہادت اعوان سے مشاورت جاری رکھے ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :