آسٹریلیوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے زندگی کی 41 بہاریں دیکھ لیں

ہفتہ 19 دسمبر 2015 13:48

آسٹریلیوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے زندگی کی 41 بہاریں دیکھ ..

ہوبارٹ (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار19دسمبر- 2015ء) آسٹریلیوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رکی پونٹنگ 41 برس کے ہوگئے ہیں ، 1974ء میں آج ہی کے دن پیدا ہونے والے رکی پونٹنگ کو لیجنڈری کینگرو بلے باز سر ڈان بریڈ مین کے بعد آسٹریلیا کے بہترین بلے باز ہونے کا شرف حاصل ہے ۔ انہوں نے دسمبر 1995ء میں پرتھ پر سری لنکا کے خلاف ڈیبیو کیا اور 96 رنز کی اننگز کھیلی ۔

2001ء میں انہیں ون ڈے کا کپتان بنایا گیا تو جنوبی افریقہ کے خلاف 6 میچوں کی سیریز 1-5 سے جیت ڈالی ۔

(جاری ہے)

2003ء کا عالمی کپ جیتنے کے علاوہ انہوں نے ٹیسٹ کھیلنے والے ہر ملک کے خلاف کامیابیاں حاصل کیں ۔ ان کی کپتانی میں اگرچہ آسٹریلیا نے 2005ء کی مشہور زمانہ ایشز سیریز ہاری مگر دو سال بعد ہوم گراونڈز پر انگلینڈ کے خلاف 0-5 سے فتح حاصل کر کے انہوں نے اس ہار کی کسر پوری کر دی ۔ رکی پونٹنگ 10000 ٹیسٹ رنز مکمل کرنے والے دنیا کے 7ویں بلے باز ہیں ۔ انہوں نے دسمبر 2012ء میں جنوبی افریقہ کے ہاتھوں سیریز میں شکست کے بعد پونٹنگ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر منٹ لے لی تھی ۔ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں سچن ٹنڈولکر کے بعد سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز ہیں ۔

متعلقہ عنوان :