کراچی : عزیر بلوچ کو آصف علی زرداری کے استقبال ہی کے لیے رکھا ہوا ہے، شیخ رشید کا انکشاف

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 19 دسمبر 2015 14:00

کراچی : عزیر بلوچ کو آصف علی زرداری کے استقبال ہی کے لیے رکھا ہوا ہے، ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 19 دسمبر 2015 ء) : نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے عزیر بلوچ سے متعلق ایک اہم انکشاف کیا . پروگرام میں بات کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ دعا کریں کہ آصف زرداری کی وطن واپسی پر کوئی بڑا حادثہ رونما ہو جائے .

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لیاری گینگ وار کے عزیر بلوچ کو آصف علی زرداری کے لیے ہی چھُپا کر رکھا گیا ہے .

شیخ رشید نے مزید بتایا کہ ممکنہ طور پر آصف علی زرداری کا وطن واپسی پر عزیز بلوچ ہی کے ذریعے استقبال کیا جائے گا اور کہیں نہ کہیں زرداری صاحب کے وطن سے باہر رہنے کی وجہ بھی عزیر بلوچ کی گرفتاری ہی ہے. انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف پر اب بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے لیکن اب دیکھنا یہ ہے کہ وہ کس کے ساتھ کھڑے ہوں گے.