عربی رسم الخط لکھنے کے لیے کلمہ طیبہ کی مشق ، امریکی والدین خوف میں مبتلا ہو گئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 19 دسمبر 2015 14:13

عربی رسم الخط لکھنے کے لیے کلمہ طیبہ کی مشق ، امریکی والدین خوف میں ..

ورجینیا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 19 دسمبر 2015 ء): عربی رسم الخط کے غیر مسلم استاد کی جانب سے طلبا کو دی گئی کلمہ طیبہ کی مشق نے امریکی والدین کو خوف میں مبتلا کر دیا ہے. امریکی والدین نے یہ دیکھتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ہمارے بچوں کو مسلمان کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے. جس کے بعد پیدا ہونے والی غیریقینی صورتحال کے پیشٍ نظرجمعہ کے دن کاونٹی میں سکول بند رہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ورجینیاکے ایک مقامی سکول میں غیرمسلم ٹیچرنے بچوں کوعربی رسم الخط سیکھنے کےلئے گھرسے کلمہ طیبہ لکھ کرلانے کیلئے پرنٹ دیے تو بچوں کے والدین خوف میں مبتلا ہو گئے.

جس کے ردٍ عمل میں والدین نے متعلقہ سکول کو لاتعداد فون کالز اور ای میلز بھی ارسال کیں جن میں کلمہ لکھوانے سے متعلق جواب طلبی کی گئی۔ آگستاکاونٹی میں غیریقینی صورتحال کے پیش نظرتمام سکولز بند کر دیے گئے جس کے بعد اسکول انتظامیہ نے والدین کو یقیقن دہانی کروائی کہ آئندہ بچوں کو کسی بھی مذہبی تحریر کی مشق نہیں دی جائے گی.