جنوبی افریقی فاسٹ بالر ڈیل سٹین نے فٹنس ٹیسٹ پاس کر لیا

ہفتہ 19 دسمبر 2015 14:24

جنوبی افریقی فاسٹ بالر ڈیل سٹین نے فٹنس ٹیسٹ پاس کر لیا

ڈربن (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار19دسمبر- 2015ء) جنوبی افریقی فاسٹ بالر ڈیل سٹین نے فٹنس ٹیسٹ پاس کر لیا جس کے بعد ان کی انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں ممکنہ شرکت کے باعث بولنگ سکواڈ کو تقویت ملے گی ۔

(جاری ہے)

32 سالہ ڈیل سٹین نومبر کے اوائل میں بھارت کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں گروئن انجری کے باعث ایکشن سے باہر ہوگئے تھے تاہم وہ جمعرات کو میدان پر سخت محنت کرتے نظر آئے ۔ انہوں نے کیپ ٹاؤن میں نیٹ سیشن کے دوران مکمل ردھم کے ساتھ فیلڈنگ ڈرلز، رننگ سپرنٹس اور دیگر مشقیں کیں ۔