سانگھڑ، فنکشنل لیگ میرپور خاص ڈویژن کے نائب صدرکے والدانتقال کرگئے

ہفتہ 19 دسمبر 2015 14:32

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19دسمبر۔2015ء) فنکشنل مسلم لیگ میرپور خاص ڈویژن کے نائب صدرفقیر محمداسماعیل مہرکے والد حرجماعت کے خلیفہ قاسم فقیرمہرکے چاچا سائیں بخش عرف سائلنوقیصر مہر75سال کی عمر میں انتقال کرگئے جن کی نماز جنازہ میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی جس میں حر جماعت کے خلیفہ قادر بخش منگریو،رکن قومی اسمبلی پیربخش جونیجو،سابق ناظم عمرکوٹ مگھن منگریو،فنکشنل مسلم لیگ کے مرکزی رہنما کاشف نظامانی ودیگر معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی مرحوم کوانکے آبائی قبرستان ٹنڈومیٹھاخان کے نزدسپردخاک کیاگیا۔