میرا نے نئے ا نگلش سکھانے والے ٹیوٹر کی تلاش شروع کر دی

ہفتہ 19 دسمبر 2015 14:35

میرا نے نئے ا نگلش سکھانے والے ٹیوٹر کی تلاش شروع کر دی

اسلا م آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19دسمبر۔2015ء) فلمسٹار اداکارہ میرا کو انگلش سکھانے والے ٹیوٹر نے دو ماہ بعد ہی ہاتھ کھڑے کر لیے جبکہ میرا نے اب نئے ا نگلش سکھانے والے ٹیوٹر کی تلاش شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق فلمسٹار میر انے اپنی انگلش کو بہتر بنانے کیلئے 35 ہزار ماہوار پر ایک ٹیوٹر وقاص غوری رکھا تھا تاہم دو ماہ بعد ہی ٹیوٹر نے اپنے ہاتھ کھڑے کردیے اور میرا کو مزید انگلش پڑھانے سے معذرت کر لی ہے میرا سے رابطہ کرنے پر معلوم ہوا کہ انہوں نے اب دوبارہ سے نئے انگلش سکھانے والے ٹیوٹرکی تلاش شروع کر دی ہے اور بہت سے قابل انگلش ٹیچروں نے میرا کو نگلش سکھانے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

متعلقہ عنوان :