شہرہ آفاق فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو سیون سٹار ہوٹل کے مالک بن گئے

ہفتہ 19 دسمبر 2015 14:44

شہرہ آفاق فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو سیون سٹار ہوٹل کے مالک بن گئے

میڈرڈ (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار19دسمبر- 2015ء) پرتگالی فٹ بال ٹیم کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو ہوٹل چین کے شریک مالک بن گئے ہیں ۔ شہرہ آفاق فٹبالر نے میڈرڈ ،لزبن اور فنچل میں بننے والے سیون سٹار ہوٹل کی تین برانچوں میں 40 ملین ڈالرز کی سر مایہ کاری کرلی ہے ۔

(جاری ہے)

30 سالہ رونالڈو جلد نیویارک میں بننے والی سیون سٹار ہوٹل میں بھی سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔