ٹیکساس: امریکی حکام نے بم رکھنے کی افواہ پر بغیر تفتیش کیے سکھ طالبعلم کو حراست میں‌لے لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 19 دسمبر 2015 14:57

ٹیکساس: امریکی حکام نے بم رکھنے کی افواہ پر بغیر تفتیش کیے سکھ طالبعلم ..

ٹیکساس(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 19 دسمبر 2015 ء): گھڑی ساز طالبعلم احمد کے بعد امریکی پولیس نے سکھ طالبعلم کو بھی بغیر تفتیش کے اپنی حراست میں لے لیا . تفصیلات کے مطابق 12 سالہ سکھ طالبعلم کے پاس ایک پاور بیگ (جس میں موبائل چارجر لگا ہوتا ہے) تھا ، جسے بم بنا کر افواہ اُڑا دی گئی . جس کے بعد کلاس میں موجود اُستاد نے سکھ طالبعلم کو مزید تفتیش کے لیے اس کے والدین کو بُلانے یا پرنسپل آفس میں بھیجنے کی بجائے پولیس کا فون کر کے طلب کر لیا .

(جاری ہے)

امریکی پولیس نے سکھ طالبعلم کو 3 دن تک حراستی مرکز میں رکھا. بم رکھنے کی افواہ پر اسکول انتظامیہ نے فوری طور پر سکھ طالبعلم ارمان کو اسکول سے برخاست کر دیا. پولیس کا کہنا ہے کہ ارمان نے اپنے بیان میں بم سے متعلق مذاق کرنے کا اعتراف کیا ہے. دوسری جانب اسکول کے ترجمان نے بتایا کہ ارمان کے والدین نے اپنے بیٹے سے متعلق معلومات حاصل کرنے کے لیے 911 پر کال کی. ارمان کے والدین نے مزید بتایا کہ ارمان دل کے عارضے میں بھی مبتلا ہے . اس واقعہ کو بھی سوشل میڈیا صارفین نے امریکی حکام کے خلاف استعمال کرتے ہوئے امریکی پولیس اور اسکول انتظامیہ کو خاصی تنقید کا نشانہ بنایا ہے.