وزیراعلیٰ پنجاب کا سابق سپیکر قومی اسمبلی گوہر ایوب خان کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

ہفتہ 19 دسمبر 2015 15:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 دسمبر۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے سابق سپیکر قومی اسمبلی و سابق وزیر خارجہ گوہر ایوب خان کی اہلیہ اور سابق وزیر مملکت عمر ایوب خان کی والدہ بیگم زیب گوہر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔