چناری،گیس سلنڈر سے معروف کاروباری شخصیت کی اہلیہ جھلس کر جاں بحق

ہفتہ 19 دسمبر 2015 16:00

چناری،گیس سلنڈر سے معروف کاروباری شخصیت کی اہلیہ جھلس کر جاں بحق

چناری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19دسمبر۔2015ء) چناری کی معروف کاروباری شخصیت عبدالغنی شیخ کی اہلیہ گیس سلنڈر جلاتے ہو ئے آگ کی لپیٹ میں آکر جھلس کر جاں بحق ہو گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چناری کے تاجر عبدالغنی شیخ کی اہلیہ گھر پر سلنڈر جلا رہی تھی کہ اچانک آگ بھڑک اٹھی جسکی وجہ سے وہ جھلس گئی انھیں پہلے سی ایم ایچ مظفرآباد اور پھر پمز اسلام آباد پہنچایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکی مرحومہ کی نماز جنازہ ڈگری کا لج گراؤنڈ چناری میں بزرگ عالم دین و عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت آزاد کشمیر کے امیر مو لانا محمد الیاس نے پڑہائی نماز جنازہ میں چیرمین معائینہ و عملدرآمد کمشن آزاد کشمیر صاحبزادہ اشفاق ظفر ،پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے مر کزی نائب صدر چوہدری اسحاق طاہر ایڈووکیٹ،جموں و کشمیر جوائنٹ چیمبر آف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے سیکرٹری اطلاعات اعجاز احمد میر، دارلحکومت مظفرآباد کے سینئر صحافی روشن مغل ،عبدالوحید کیانی ،بشیر احمد میرجمعیت علماء اسلام جموں و کشمیر ضلع ہٹیاں بالا کے امیر مولانا فرید احمد پریس کلب چناری کے صدر ارشد اعوان شاہد عزیزکیانی ،پی پی پی آزاد کشمیر کے رہنماؤں سید شفیق کاظمی ،مرتضی کاظمی ،راجہ بشارت ،خواجہ نذیر احمد شال ،ایوان صنعت و تجارت چناری بازار کے صدر محمد فاروق رئیسانی ،جنرل سیکرٹری میر خالد لطیف ،راجہ ظہیرالدین خان کے علاوہ ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی مرحومہ کو چناری کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا

متعلقہ عنوان :