زرداری سیاسی بحران کے خاتمے کیلئے مدد طلب کرنے سعود ی عرب گئے لیکن خاطرخواہ جواب نہ مل سکا،نجی ٹی وی کا دعویٰ

ہفتہ 19 دسمبر 2015 16:27

زرداری سیاسی بحران کے خاتمے کیلئے مدد طلب کرنے سعود ی عرب گئے لیکن خاطرخواہ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 دسمبر۔2015ء) سابق صدر آصف علی زرداری سیاسی بحران کے خاتمے کیلئے مدد طلب کرنے سعود ی عرب گئے لیکن کوئی خاطرخواہ جواب نہیں مل سکا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل نے دعویٰ کیاہے کہ ایک سیاسی جماعت کی قیادت دوسری سیاسی جماعت کی قیادت جو کہ ملک میں موجود ہے ان کی رضامندی سے سعودی عرب گئی ہے کہ آپ مداخلت کریں اور اس وقت جاری سیاسی بحران کو حل کرنے میں مدد کریں لیکن اس سیاسی قیادت کو سعود ی عرب پسند نہیں کرتا۔

تجزیہ نگار نے کہا کہ وہ سیاسی قیادت جو کہ ملک میں موجود ہے اور خلیجی ریاست میں ان کا مستقل قیام ہے ،ان کی طرف سے گزار ش کی گئی ہو گی کہ آپ ان سے مل لیں لیکن سعودی عرب سے وہ بات نہیں بن رہی او ر سعود ی عرب اس وقت پاکستان کی اندرونی سیاست میں مداخلت کے بارے میں سوچ بھی نہیں رہاہے۔

متعلقہ عنوان :