نئے سال کے پہلے ماہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے چار روپے فی لیٹر تک کمی ہو سکتی ہے‘ ماہرین

ہفتہ 19 دسمبر 2015 16:27

نئے سال کے پہلے ماہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے چار روپے فی ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 دسمبر۔2015ء)تیل و گیس کے شعبوں کے ماہرین کے مطابق نئے سال کے پہلے ماہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے چار روپے فی لیٹر تک کمی ہو سکتی ہے۔ماہرین کے مطابق عالمی منڈی میں تیل قیمت میں 9 سال کی کم ترین سطح اور روپے کی قدر میں کچھ بہتری کا اثر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں دیکھا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ماہرین کے مطابق اب تک امپورٹ کیے گئے تیل کے قیمت کے تجزیے کے مطابق ڈیزل کی فی لیٹر قیمت ساڑھے تین روپے کم ہو سکتی ہے جبکہ پیٹرول قیمت 50 پیسے تک کم ہو نے کا امکان ہے۔ایچ او بی سی کی قیمت 4 سے ساڑھے 4 روپے فی لیٹر تک کم ہونے کا اندازہ ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ آئندہ ایک ہفتے تیل امپورٹ کی قیمت کے حساب اور حکومتی ٹیکس میں ممکنہ ردوبدل کے بعد جنوری کے لئے حتمی قیمت کا تعین ہو گا ۔