نئی فلم ”وزیر“8جنوری کو ریلیز ہو گی

ہفتہ 19 دسمبر 2015 16:59

نئی فلم ”وزیر“8جنوری کو ریلیز ہو گی

ممبئی ۔ 19 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 دسمبر۔2015ء) بالی وڈ کی نئی فلم ”وزیر“آئندہ سال 8جنوری کو ریلیز ہو گی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم کی ہدایات بیجو نمبریال نے دی ہیں جبکہ اسے ونود چوپڑا اور راجکمار ہیرانی نے پروڈیوس کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایکشن ، تھرلر اور سسپنس سے بھرپور فلم میں امیتابھ بچن ، فرحان اختر، ادیتی راؤ حیدر ی ، جان ابراہام اور نیل نتن مکیش نے اہم کردار اداکیا ہے ۔ ونود چوپڑا نے کہا ہے کہ اس فلم میں امیتابھ نے اپنے کیریئر کی سب سے یادگار پرفارمنس دی ہے۔ مذکورہ فلم 8جنوری کو نمائش کے لئے پیش جائے گی۔

متعلقہ عنوان :