یمنی فوج نے الجوف شہر کا کنٹرول دوبارہ سنبھال لیا،باغی پسپا

سعودی عرب پر یمن سے دو میزائل فائر،ایک روک لیاگیادوسرانجران کے صحرائی علاقے میں گرا،حکام

ہفتہ 19 دسمبر 2015 19:12

یمنی فوج نے الجوف شہر کا کنٹرول دوبارہ سنبھال لیا،باغی پسپا

صنعاء(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 دسمبر۔2015ء) ا یمن کی سرکاری فوج نے حوثی ملیشیا کے الجوف گورنری سے فرار کے بعد شہر کا کنڑول سنبھال لیا ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حوثی باغیوں کی جانب سے امن معاہدے کی خلاف ورزیوں کے جواب میں عوامی مزاحمت کاروں کی حمایت یافتہ یمنی فوج نے الحزم قصبے کی جانب پیش قدمی کی۔ادھر ایک علیحدہ پیش رفت میں سعودی عرب پر یمن کے علاقے سے دو بیلسٹک میزائل فائر کئے گئے۔

(جاری ہے)

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ایک میزائل عرب اتحادی فوج نے روک لیا جبکہ دوسرا نجران کے صحرائی علاقے میں گرا،یمن کی صورتحال جنیوا میں یو این کی نگرانی میں جاری امن مذاکرات کے ساتھ ساتھ تبدیل ہو رہی ہے۔ حوثی وفد کے سربراہ نے اپنے وفد کی جانب مذاکرات کے بائیکاٹ کی تردید کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے اقوام متحدہ کو تنازع کے دوران کی جانے والی خلاف ورزیوں پر ایک احتجاجی مراسلہ تحریر کیا تھا۔ اس سے قبل اطلاعات آ رہی تھیں کہ حوثی میدان جنگ کی صورتحال کو جواز بنا کر مذاکرات سے غائب ہو گئے۔مذاکرات میں حوثیوں کے سربراہ نے اقوام متحدہ پر اپنے خلاف سازش کرنے کا بھی الزام عاید کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :