رؤف صدیقی کیس میں ایم کیوایم کے قائد سمیت 200 سے زائد رہنما اور کارکن مفرور قرار

ہفتہ 19 دسمبر 2015 19:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 دسمبر۔2015ء ) پولیس نے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما رؤف صدیقی کے خلاف شرانگیز تقاریر کی تائید اور سہولت کے الزام سے متعلق مقدمات کے چالان میں ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین ،مرکزی رہنمافاروق ستار ،خالد صدیقی اور رشید گوڈیل سمیت 200 سے زائد رہنماؤں اور کارکنوں کو مفرور قرار دے دیا ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق کراچی پولیس نے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں ایم کیو ایم کے رہنما رف صدیقی کے خلاف شرانگیز تقاریر کی تائید اور سہولت فراہم کرنے سے متعلق مقدمات کاچالان پیش کردیا۔

چالان میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سمیت پارٹی کے 200 سے زائد رہنماں اور کارکنوں کو مفرور قرار دیا ہے۔ایم کیو ایم کے جن رہنماؤں کو مفرور قرار دیا گیا ہے ان میں ڈاکٹر فاروق ستار، خالد مقبول صدیقی، قمر منصور، رشید گوڈیل اور ایم کیو ایم کی جانب سے کراچی کے نامزد مئیر وسیم اختر بھی شامل ہیں۔واضح رہے کہ رف صدیقی نے ان تمام مقدمات میں پہلے ہی سے عبوری ضمانت لے رکھی ہے۔

متعلقہ عنوان :