لاہور سمیت پنجاب کے تما م شہر وں میں بجلی کیساتھ گیس کی بھی بدتر ین لوڈشیڈ نگ نے شہریوں کے چیخیں نکال دیں

لاہور کے کئی علاقوں میں خواتین اور بچوں کے لوڈشیڈ نگ کے خلاف احتجاجی مظاہرے ‘حکو مت کے خلاف شدید نعرے بازی

ہفتہ 19 دسمبر 2015 19:29

لاہور سمیت پنجاب کے تما م شہر وں میں بجلی کیساتھ گیس کی بھی بدتر ین لوڈشیڈ ..

لاہور/اسلام آباد/فیصل آباد/ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 دسمبر۔2015ء) لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہر وں میں بجلی کیساتھ گیس کی بھی بدتر ین لوڈشیڈ نگ نے شہریوں کے چیخیں نکال دیں ‘لاہور کے کئی علاقوں میں خواتین اور بچوں کے لوڈشیڈ نگ کے خلاف احتجاجی مظاہرے ‘حکو مت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی ‘وزیر اعظم نوازشر یف سے فوری طور پر گیس کی لوڈشیڈ نگ ختم کر نے کا مطالبہ کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز لاہور ‘فیصل آبا داور ملتان کے علاوہ پنجاب کے دیگر شہروں اور اسلام آباد میں بھی گیس کی بدتر ین لوڈشیڈ نگ رہی جسکی وجہ سے خواتین کو دوپہر اور شام کا کھانا پکانے میں شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑ اہے اور لاہور میں خواتین اور بچے بھی گیس کی لوڈشیڈ نگ کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے اور گیس کی لوڈشیڈ نگ کے خلاف شدید احتجاج اور نعرے بازی کرتے رہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر گیس کی لوڈشیڈ نگ کوختم کر یں اور فوری طور پر گیس کی مکمل فراہمی کا یقینی بنایا جائے اور کھانے کے اوقات کے گیس کی کسی بھی صورت لوڈشیڈ نگ نہ کی جائے ورنہ عوام حکمرانوں کے خلاف سڑ کوں پر آکر احتجاج کر نے پر مجبور رہیں گے اور عوام حکمرانوں کے اقتدار کو بہا کر لیں جائیں گے ۔