عوامی تحر یک کے سربراہ ڈ ڈاکٹر طاہر القادری کینیڈا سے پاکستان کیلئے روانہ

مینار پاکستان پر عالمی میلاد کانفرنس سے خطاب،24کو سنٹرل کور کمیٹی کی صدار ت کرینگے‘آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے اہم فیصلے ہونگے

ہفتہ 19 دسمبر 2015 19:31

عوامی تحر یک کے سربراہ ڈ ڈاکٹر طاہر القادری کینیڈا سے پاکستان کیلئے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 دسمبر۔2015ء) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری کینیڈا سے پاکستان کیلئے روانہ‘امریکہ میں ایک دن کا قیام کریں گے ،طبی معائنہ کے بعد ڈاکٹر طاہر القادری 22دسمبر کی صبح کو ترکش ائیر لائن پرلاہور پہنچیں گے ،جہاں انکا کارکنان کی طرف سے پر تپاک استقبال کیا جائے گا ۔سربراہ عوامی تحریک ریلی کی صورت میں ائر پورٹ سے رہائش گاہ پہنچیں گے ،ائر پورٹ پر میڈیا سے بات چیت بھی کریں گے ۔

(جاری ہے)

پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان نور اللہ صدیقی کے مطابق سربراہ عوامی تحریک 23دسمبر کی شب مینار پاکستان پر منعقدہ عالمی میلاد کانفرنس خطاب کریں گے۔کانفرنس میں غیر ملکی مہمانوں کی بھی بڑی تعداد شریک ہو گی ۔24دسمبر کو پاکستان عوامی تحریک کی سنٹرل کور کمیٹی کے اجلاس کی صدارت اور آئندہ کے سیاسی لائحہ اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کے حوالے سے اہم فیصلے کرینگے۔ترجمان کے مطابق سربراہ عوامی تحریک 27دسمبر کو کالج آف شریعہ اینڈ سائنسز کے سالانہ کانووکیشن میں بطور چیف گیسٹ شریک ہونگے اور ان کی آئندہ کی سیاسی مصروفیات کا اعلان سنٹرل کور کمیٹی کرے گی ۔ترجمان نے مزید کہا کہ سربراہ عوامی تحریک کی صحت پہلے سے بہتر ہے تاہم انکا علاج جاری ہے ۔