تازہ ترین ایف آئی ایچ رینکنگ،آسٹریلیا بدستور پہلے نمبر پر براجمان،پاکستان کا دسواں نمبر

ہفتہ 19 دسمبر 2015 19:45

تازہ ترین ایف آئی ایچ رینکنگ،آسٹریلیا بدستور پہلے نمبر پر براجمان،پاکستان ..

لوزان ۔ 19 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 دسمبر۔2015ء) عالمی چیمپئن آسٹریلوی ٹیم تازہ ترین انٹرنیشنل ہاکی رینکنگ میں بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہے، پاکستانی ٹیم دسویں نمبر پر موجود ہے۔

(جاری ہے)

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین ٹیموں کی عالمی درجہ بندی میں عالمی چیمپئن آسٹریلوی ٹیم بدستور سرفہرست ہے، ہالینڈ دوسرے، جرمنی تیسرے اور انگلینڈ چوتھے نمبر پر ہے۔

بیلجیئم کی ٹیم دو درجے ترقی پا کر ساتویں سے پانچویں نمبر پر پہنچ گئی، ارجنٹائن کا چھٹا نمبر برقرار ہے، بھارتی ٹیم ایک درجہ تنزلی کے بعد چھٹے سے ساتویں نمبر پر چلی گئی۔ نیوزی لینڈ اور کوریا کی ٹیمیں بالترتیب آٹھویں اور نویں نمبر پر موجود ہیں۔ پاکستانی ٹیم ناقص اور مایوس کن کارکردگی کی بناء پر دسویں نمبر پر ہیں۔