دعوت اسلامی کے زیراہتمام بسلسلہ جشن ولادت سرکار دو عالم کا جلوس میلاد کل جوہرٹاؤن میں ہو گا

قیادت رکن مجلس شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری کریں گے، شرکاء بسوں، کاروں موٹر سائیکلوں پر سوار رائے ونڈ پہنچیں گے

ہفتہ 19 دسمبر 2015 20:02

دعوت اسلامی کے زیراہتمام بسلسلہ جشن ولادت سرکار دو عالم  کا جلوس میلاد ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 دسمبر۔2015ء) دعوت اسلامی کے زیراہتمام بسلسلہ جشن ولادت سرکار دو عالم کا سالانہ جلوس ِمیلاد کل فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور سے روانہ ہو گا۔

(جاری ہے)

جس کی قیادت دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی منصور عطاری کریں گے۔ پرچم اٹھائے ہزاروں شرکاء بسوں، موٹر سائیکلوں، کاروں ، ٹرالیوں پر سوار شرکاء مرحبا یا مصطفی کے نعرے لگاتے ہوئے جامع مسجد مصطفی آباد رائے ونڈ پہنچیں گے۔