حکومت سندھ کا 18 ویں ترمیم کے بعد پہلی مرتبہ پولیس میں براہ راست افسران کی بھرتی کا فیصلہ

ہفتہ 19 دسمبر 2015 20:12

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 دسمبر۔2015ء) حکومت سندھ نے 18 ویں ترمیم کے بعد پہلی مرتبہ پولیس میں براہ راست افسران کی بھرتی کا فیصلہ کیاہے، سرکاری ذرائع کے مطابق حکومت سندھ نے صوبائی سطح پر پولیس گروپ بھی تشکیل دے رہی ہے تاکہ صوبائی پبلک سروس کمیشن میں صوبائی پولیس سروس گروپ کا اضافہ کیا جاسکے تاہم اس سے قبل حکومت سندھ نے دو ایس پی، 8 ڈی ایس پی، 30 انسپکٹر، 250 سب انسپکٹر، 500 اے ایس آئی، 800 ہیڈکانسٹیبل اور 4760 کانسٹیبل براہ راست بھرتی کرنے کا فیصلہ کیاہے، ذرائع نے بتایاہے کہ بھرتی تو وہی کیے جائیں گے جس کی فہرست بلاول ہاوٴس سے دی جائے گی اور بلاول ہاوٴس نے ارکان سندھ اسمبلی اور سندھ سے تعلق رکھنے والے ایم این ایز اور سینیٹرز سے نام مانگ لیے ہیں ان ارکان پارلیمنٹ نے امیدواروں سے بھاری نذرانے مانگ لیے ہیں یہ بھرتیاں اگلے ماہ میں شروع کردی جائیں گی اور اس کی رسمی منظوری سندھ اسمبلی سے لی جائیگی تاکہ تنقید نہ ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :