جامعہ کراچی: بیچلرزپروگرام میں داخلہ ٹیسٹ کی بنیاد پر داخلوں کی فہرستیں جاری

ہفتہ 19 دسمبر 2015 20:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 دسمبر۔2015ء) جامعہ کراچی کے قائم مقام ڈائریکٹر ایڈمیشن پروفیسر ڈاکٹرشکیل احمد خان کے اعلامیہ کے مطابق بیچلرزپروگرام میں داخلہ ٹیسٹ کی بنیاد پر ہونے والے داخلوں کی فہرستیں جاری کردی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ایسے طلبہ جن کے نام جاری کردہ داخلہ فہرست میں آچکے ہیں وہ اپنی داخلہ فیس 29 دسمبر2015 ء تایکم جنوری 2016 ء تک صبح 9:30 تادوپہر01:00بجے تک جامعہ کراچی کے جمنازیم ہال نزد پوسٹ آفس میں جمع کراسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ ایسے طلباوطالبات جو جاری کرہ داخلہ فہرست سے مطمئن نہیں ہیں وہ21 دسمبر تا23 دسمبر 2015 ء تک 500/= روپے کے عوض کلیم فارم یوبی ایل بینک کیمپس برانچ سے حاصل / جمع کراسکتے ہیں۔علاوہ ازیں طلبہ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ کلیم فارم جامعہ کراچی کے جاری کردہ ٹیسٹ اسکور اور کلوزنگ پرسنٹیج کو مدنظررکھتے ہوئے جمع کرائیں۔