جنرل ہسپتال کے سامنے گملے سے نومولود کی لاش برآمد

ہفتہ 19 دسمبر 2015 20:55

جنرل ہسپتال کے سامنے گملے سے نومولود کی لاش برآمد

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 دسمبر۔2015ء) جنرل ہسپتال کے سامنے گملے سے نومولود کی لاش برآمد ہوئی ہے ، پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ نامعلوم شخص نومولود بچی کی لاش کو کمبل میں لپیٹ کر جنرل ہسپتال کے سامنے گملے میں پھینک کر فرار ہو گیا ۔ جواد نامی دکاندار نے نومولود کی لاش دیکھ کر تھانہ فیکٹری ایریا پولیس کو اطلاع دی ۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر نومولود کی لاش کو قبضے میں لے کر مردہ خانے منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔