ایم کیوایم رہنما عامر خان کی بیرون ملک جانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

ہفتہ 19 دسمبر 2015 21:27

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 دسمبر۔2015ء) کراچی میں انسدا دہشتگردی کی عدالت نے ایم کیوایم کے رہنما عامر خان کی بیرون ملک جانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا،درخواست کی سماعت کے دوران عامر خان کی وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ان کے موکل متحدہ عرب امارات میں اپنے اہلخانہ کے اسپانسر ہیں جس کے باعث ہر 6 ماہ بعد ان کا بیرون ملک جانا لازمی ہے، اگر انھیں ملک سے باہر جانے کی اجازت نہیں دی گئی تو ان کے بچوں کا مستقبل تباہ ہو جائے گا،جس پر رینجرز کے وکیل کا کہنا تھا کہ عامر خان نے اپنی درخواست میں لکھا ہے کہ وہ متحدہ عرب امارات کے مستقل رہائشی ہیں اگرانھیں باہر جانے کی اجازت دی گئی تو خدشہ ہے کہ وہ واپس نہیں آئیں گے۔

(جاری ہے)

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ 23 دسمبر تک محفوظ کرلیا،عامر خان پر ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر دہشتگردوں کو پناہ دینے کا مقدمہ درج ہے جس میں انھوں نے بیرون ملک جانے کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

متعلقہ عنوان :