سندھ میں گورنر راج لگا تو اس کے اثرات بہت دور تک جائیں گے،،کراچی آپریشن کے آغاز میں وزیراعظم اورآرمی چیف نے مجھے کپتان بنایا

وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 19 دسمبر 2015 21:27

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 دسمبر۔2015ء) وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں گورنر راج لگا تو اس کے اثرات بہت دور تک جائیں گے،ڈی جی رینجرز نے ملاقات میں اختیارات پر اطمینان کا اظہارکیا رینجرز کے اختیارات میں کمی نہیں کی سمری آج وفاق کو بھیجیں گے،ہفتہ کو سندھ یونیورسٹی جامشورو کے کانووکیشن کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ مین پاور رینجرز کے پاس ہے اور وہ تسلیم بھی کررہے ہیں، کراچی آپریشن کے آغاز میں آرمی چیف اور وزیر اعظم نے مجھے کپتان بنایا،انہوں نے کہا کہ رینجرز ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری، دہشت گردوں اور اغواء برائے تاوان کے خلاف بھرپور آپریشن کرسکتی ہے، وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ آئین اور جمہوریت کی موجودگی میں سندھ میں گورنر راج لگایا گیا تو اس کے نتائج خراب نکلیں گے۔