کم وقت میں پاک بھارت سیریز کا انعقاد ممکن نہیں: انوراگ ٹھاکر

muhammad ali محمد علی ہفتہ 19 دسمبر 2015 22:02

کم وقت میں پاک بھارت سیریز کا انعقاد  ممکن نہیں: انوراگ ٹھاکر
نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.19دسمبر 2015 ء) سیکرٹری بی سی سی آئی انوراگ ٹھاکر کا کہنا ہے کہ کم وقت میں پاک بھارت سیریز کا انعقاد ممکن نہیں رہا۔ تفصیلات کے مطابق پاک بھارت سیریز کے حوالے سے بھارتی کرکٹ بورڈ نے بالاخر اعلان کر ہی دیا ہے۔

(جاری ہے)

سیکرٹری بھارتی کرکٹ بورد انوراگ ٹھاکر نے کہا ہے کہ اگلے ہفتے سیریز کے انعقاد کیلئے حکومت سے اجازت مل بھی گئی تو سیریز نہیں ہو پائے گی۔ سیریز پاکستان کی ہے اس لیے انتظام بھی پاکستان کو کرنا ہے لیکن اتنے کم وقت میں سیریز کا انعقاد اب ممکن نہیں رہا۔

متعلقہ عنوان :