کراچی، وزیر بلدیات سندھ کاگلشن اقبال کے بعد لیاقت آباد میں پانی کی پائپ لائن کیوں پھٹنے کا نوٹس

سیکریٹری بلدیات اور ایم ڈی واٹر بورڈ سے رپورٹ طلب

ہفتہ 19 دسمبر 2015 22:21

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 دسمبر۔2015ء) وزیر بلدیات سندھ جام خان شورو نے گلشن اقبال کے بعد لیاقت آباد میں پانی کی پائپ لائن کیوں پھٹنے کا نوٹس لیتے ہوئے سیکریٹری بلدیات اور ایم ڈی واٹر بورڈ سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ہفتہ کے روز لیاقت آباد میں 10 انچ قطر والی پائپ لائن پھٹنے سے لیاقت آباد کے کئی علاقے زیر آب آگئے تھے اور گھروں ، تعلیمی اداروں اور مساجد میں پانی بھرگیا تھاجس کا وزیر بلدیات سندھ جام خان شورو نے سخت نوٹس لیا اور ایم ڈی واٹر بورڈ کو جائے وقوعہ پر پہنچنے اور پانی کی پائپ لائن کی مرمت کرکے پانی کی فراہمی بحال کرنے کی ہدایت کی ۔

صوبائی وزیر بلدیات نے سیکریٹری بلدیات اور ایم ڈی واٹر بورڈ کو ہدایت کی کہ وہ ایک ہفتہ میں دومرتبہ پائپ لائن پھٹنے کی وجوہات کا تعین کریں اور اس حوالے سے فوری طور پر تحقیقات کرکے رپورٹ دیں۔ان کا کہنا تھا کہ اگر پائپ لائنیں کمزور ہیں توفوری طور پر ان کی جگہ نئی پائپ لائنیں بچھائی جائیں۔

متعلقہ عنوان :