رینجرز اختیارات بارے سندھ حکومت نے پیر تک قرار داد کو واپس نہیں لیا تو منگل کو سندھ اسمبلی کا گھیراؤ کیا جائے گا،تحریک انصاف کا انتباہ
تاجروں، سول سو سائٹی کے افراد اور طلباء سے بھی اپیل کرتے ہیں سندھ اسمبلی کے گھیراؤ اور احتجاج میں شامل ہوں،پارٹی رہنماء سبحان علی ساحل
ہفتہ 19 دسمبر 2015 22:23
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 دسمبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء سبحان علی ساحل نے کہا ہے کہ ہم حکومت سندھ کو متنبہ کرتے ہیں کہ رینجرز کے اختیارات کو محدود کرنے کے حوالے سے سندھ حکومت نے پیر تک اپنی قرار داد کو واپس نہیں لیا تو منگل 22دسمبر کو تحریک انصاف کی جانب سندھ اسمبلی کا گھیراؤ کیا جائے گا۔ہم تاجروں، سول سو سائٹی کے افراد اور طلباء سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ بھی سندھ اسمبلی کے گھیراؤ اور احتجاج میں شامل ہوں۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے ہفتہ کے روز کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ راجہ اظہر، سرور راجپوت، اورریاض حیدر بھی تھے۔ سبحان علی ساحل نے کہا کہ رینجرز کی کارکردگی سے کراچی میں معیشت پروان چٹرھی ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری میں کمی واقع ہوئی ۔(جاری ہے)
تاجر برادری اور سول سوسائٹی نے سکون کا سانس لیا لیکن سندھ حکومت گورنمنٹ جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن جاری رکھنے اور اپنی کرپشن چھپانے کیلئے رینجرز اختیارات محدود کر کے آدھا تیتر آدھا بٹیر کا کھیل کھیل رہی ہے۔
کیوں کہ اختیارات محدود ہونے سے رینجرز کا کارکردگی پر اثر پڑے گا۔ اس سے کراچی شہر کا امن ایک بار پھر خراب ہوجائے گا۔انھوں نے کہا کہ سندھ حکومت صرف ڈاکٹر عاصم جن کی کرپشن کی کڑیاں ان کی بڑی قیادت سے جاکر ملتی ہیں ان کو بچانے کیلئے کراچی کے امن کو ایک مرتبہ پھر داؤ پر لگانا چاہتی ہے۔سبحان علی ساحل نے کہا کہ سندھ حکومت کراچی کے امن و امان سے کتنا سنجیدہ ہے اس کا اس بات سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ صرف چند منٹ میں سندھ اسمبلی سے رینجرز کے حوالے سے قرار داد منظور کروالی گئی۔ قرار داد کے ذریعے سے کراچی آپریشن کو متنازعہ بنانے کو کوشش کی گئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم وفاقی حکومت کو بھی متنبہ کرتے ہیں کہ وہ رینجرز کے معاملے پر بی جمالو کا کردار ادا نہ کرے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کے بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت کسانوں سے کتنی گندم خریدے گی ابھی اعدادوشمار نہیں بتا سکتا
-
کیا یورپی یونین جاسوسی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے؟
-
سڈنی چرچ واقعہ، پانچ نوجوان دہشت گردی کے الزام میں گرفتار
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.