اپوزیشن جماعتوں کا سندھ حکومت کیخلاف 9جنوری سے تحریک چلانے کا اعلان

سندھ کو بچانے کیلئے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوئے ہیں، چھوٹے موٹے اختلافات دور کر لینگے، گذشتہ الیکشن سندھ کا بدترین الیکشن تھا،وفاقی وزیر صنعت و پیداوارغلام مرتضیٰ جتوئی کا اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس سے خطاب

ہفتہ 19 دسمبر 2015 22:57

اپوزیشن جماعتوں کا سندھ حکومت کیخلاف 9جنوری سے تحریک چلانے کا اعلان

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 دسمبر۔2015ء) سندھ کی اپوزیشن جماعتوں نے سندھ کی حکومت کیخلاف 9جنوری سے تحریک چلانے کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو کراچی میں اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوارغلام مرتضیٰ جتوئی کی رہائش گاہ پر ہوا۔

(جاری ہے)

جس میں ن لیگ، پی ٹی آئی، فنکشنل لیگ، ،ذوالفقار مرزا، ایاز پلیجو، ارباب رحیم سمیت سندھ کی ترقی پسند جماعتوں کے رہنما وں نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پرغلام مرتضی جتوئی نے کہا کہ سندھ کو بچانے کیلئے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوئے ہیں چھوٹے موٹے اختلافات دور کر لینگے۔ گزشتہ الیکشن سندھ کا بدترین الیکشن تھا۔ذوالفقارمرزا نے کہا کہ کرپشن کے سارے راستے زرداری تک جاتے ہیں۔ رینجرز قرارداد کی کوئی حیثیت نہیں۔رینجرز کے ہاتھ کاٹنے کی کوشش کی گئی۔

متعلقہ عنوان :