بھارتی فوج گذشتہ ایک عشرے سے خصوصی پیراشوٹس کے بغیر کام کرر ہی ہے، آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں انکشاف

ہفتہ 19 دسمبر 2015 23:00

بھارتی فوج گذشتہ ایک عشرے سے خصوصی پیراشوٹس کے بغیر کام کرر ہی ہے، آڈیٹر ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 دسمبر۔2015ء)بھارت کے کمپٹولر اور آڈیٹر جنرل (سی اے جی) نے اپنی ایک رپورٹ میں پارلیمنٹ کو بتایا ہے کہبھارتی فوج گذشتہ ایک عشرے سے خصوصی پیراشوٹس کے بغیر کام کرر ہی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کومبیٹ فری فال (سی ایف ایف) پیرا شوٹس خصوصی آپریشنز کے دوران ایک اہم ضرورت ہونے کے ساتھ ساتھ بھارتی فوج کی پیراشوٹ اسپیشل فورسز بٹالینز کے اہم مشنز کی کامیابی کے لیے بھی لازمی ہیں۔

تاہم فوج کے پاس ایک عشرے سے زائد عرصے سے یہ خصوصی پیراشوٹ موجود نہیں ہیں۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 2006 میں ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولیپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) کی جانب سے ڈیزائن کیے گئے پیراشوٹس، آرڈیننس فیکٹری بورڈ 10 کروڑ 75 لاکھ روپے خرچ کرنے کے باوجود بھی کامیابی سے تیار نہیں کرسکی۔

(جاری ہے)

آڈٹ رپورٹ میں آرمی ایوی ایشن پر بھی تنقید کی گئی اور بتایا گیا کہ مقررہ تعداد کے برعکس اس کا بیڑہ 32 فیصد کم ہے۔

ملک کے ٹاپ آڈیٹر نے بھارتی ایئرفورس کو سب-آپٹیمل استعمال کے لیے اواکس یعنی ہوا سے پیدا ہونے والے وارننگ اینڈ کنٹرول سسٹم کے لیے 2004 میں 4 کروڑ 42 لاکھ کروڑ کی لاگت سے طیاروں کی خرید پر بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ عملے کی کمی طیاروں کے آپریشنز پر اثر انداز ہوسکتی ہے۔